انٹرنیشنل

دبئی میں پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری، نئے سکول کھولنے کی منصوبہ بندی مکمل

فی الحال عرب امارات میں صرف چند اسکول ہی 1.7 ملین پاکستانی کمیونٹی کو پورا کرتے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کی دوسری بڑی کمیونٹی ہے: ڈاکٹر فیصل

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلبا کے لیے نئے اسکول کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کمیونٹی کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ کمیونٹی کی اہم ضرورتوں میں سے ایک تعلیم سر فہرست ہے۔ بہت سی دوسری قومیں شاندار اداروں کے ساتھ ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں اس لیے ہمیں یہاں اپنی کمیونٹی کے لیے مزید معیاری اسکولوں اور اعلی تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن پچھلے ایک سال سے اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ اسکول میں تقریبا 4 ہزار طلبا معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ فی الحال عرب امارات میں صرف چند اسکول ہی 1.7 ملین پاکستانی کمیونٹی کو پورا کرتے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کی دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔ان اداروں میں شارجہ میں پاکستان اسلامیہ ہائی سکول، دبئی میں شیخ راشد المکتوم پاکستانی سکول اور پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی شامل ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی اسکولوں کی کمی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر پاکستانی طلبا برطانوی نصابی اداروں میں داخلہ لے رہے ہیں۔ اس لیے نئے اسکولز کا قیام بہت ضروری ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button