انٹرنیشنل

دبئی پولیس کا ایکشن،بھارتی اور پاکستانی بھکاریوں سمیت 319گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں 167 مرد جبکہ 152 خواتین شامل ہیں، ان گرفتار افراد میں سے 9 کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں رمضان کے دوران بارتی پاکستانیوں سمیت 319 گداگروں کو گرفتار کیا گیا جن میں ڈھائی سو سے زائد پاکستانی شامل ہیں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ عوام گداگروں کو پیسے دینے سے اجتناب کرے۔پولیس کے مطابق گرفتار گداگروں میں 253 پاکستانی، 40 بھارتی شہری شامل۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 167 مرد جبکہ 152 خواتین شامل ہیں، ان گرفتار افراد میں سے 9 کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button