انٹرنیشنل

درجنوں سکھوں کا قتل، چیک و سلواکیہ اہم ترین بھارتی شوٹر پکڑا گیا

نیو یارک میں ایک امریکی شہری کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار نکھل گپتا نے امریکہ کو حوالگی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا

چیک و سلواکیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) درجنوں سکھوں کے قتل سمیت اہم سکھ رہنماء گروپتونت پنو کے مبینہ قتل کی سازش کے ملزم بھارتی شہری نکھل گپتا کو گرفتار کر کے امریکہ کو حوالگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کی ایک عدالت نے امریکہ میں مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما گرو پتونت پنو کے مبینہ قتل کی سازش کے ملزم انڈین شہری نکھل گپتا کی امریکہ کو حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ نیو یارک میں ایک امریکی شہری کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار نکھل گپتا نے امریکہ کو حوالگی کے خلاف جمہوریہ چیک کی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

نکھل گپتا پر امریکی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ انھوں نے امریکہ میں مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما گرو پتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ نومبر 2023 میں امریکی پراسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا تھا کہ نکھل گپتا امریکہ میں کم از کم چار سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کی سازش میں شامل تھے جن میں سے ایک گرو پنونت سنگھ تھے۔ گپتا اس وقت پراگ کی ایک جیل میں ہیں اور امریکہ کو ان کی حوالگی سے متعلق حتمی فیصلہ ملک کے وزیر انصاف کریں گے۔ گپتا کے خلاف الزامات ثابت ہو جانے پر انھیں 20 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

نومبر 2023 میں، انڈین شہری نکھل گپتا پر امریکہ میں مقیم علیحدگی پسند سکھس فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرو پتونت سنگھ پنو کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ الزام کے مطابق نکھل گپتا نے قتل کی سازش میں شریک ہوتے ہوئے کسی ہٹ مین یا اجرتی قاتل سے رابطہ کرنے کے لیے ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جو حقیقت میں ایک امریکی خفیہ ایجنسی کا قابل اعتماد ذریعہ تھا۔ الزام کے مطابق گپتا اور خفیہ ایجنٹوں کے درمیان ایک لاکھ امریکی ڈالر کی رقم کے عوض قتل کا سودا ہوا جس کے بعد نکھل گپتا نے اپنے ایک رابطے کے ذریعے نیویارک کے مین ہٹن میں امریکی ایجنٹ کو 15 ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے تھے جو پیشگی ادائیگی تھی تاہم اس کی ویڈیو بھی ایجنٹ نے ریکارڈ کر کے کیس کے ساتھ منسلک کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button