انٹرنیشنل

دنیا بھر میں کتنے کروڑ بچے تمباکو استعمال کرتے ہیں؟ ڈبلیو ایچ او کی تشویشناک رپورٹ

دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تشویشناک رپورٹ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کتنے کروڑ بچے تمباکو استعمال کرتے ہوئے نشے کے عادی بنے گئے ہیں؟ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تشویشناک رپورٹ آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے استعمال پر رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنانے کیلئے پھلوں کے فلیور استعمال کررہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ تمباکو انڈسٹری اسکولوں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنارہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بناناسنگین ترین جرم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں فروخت کیے جارہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پرپابندی لگائی جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہے کہ تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی کی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button