انٹرنیشنل

دوبارہ اقتدار میں آئے تو پاکستان سے کرتار پور گردوارہ چھین لیں گے : مودی کی بھڑک

ماضی میں کرتارپور صاحب گوردوارہ واپس لینے کا ایک موقع تھا، ہمارے ہاتھ میں ٹرمپ کارڈ تھا، 70 سالوں سے ہم صرف دوربین سے کرتارپور صاحب گردوارہ دیکھ سکتے ہیں

پٹیالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد بھڑک لگائی ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو پاکستان سے کرتار پور گردوارہ چھین لیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے حوالے سے پٹیالہ شہر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اگر1971ء میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرتارپور صاحب گوردوارہ واپس لینے کا ایک موقع تھا، ہمارے ہاتھ میں ٹرمپ کارڈ تھا، 70 سالوں سے ہم صرف دوربین سے کرتارپور صاحب گردوارہ دیکھ سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرتارپور صاحب گوردوارہ سکھ کمیونٹی کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button