انٹرنیشنل

راہول گاندھی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیدیا

کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے پاکستانیوں کو '''بھارت کا سب سے بڑا اثاثہ'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنی چاہیے

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیکر مودی کو دنگ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات اب اپنے آخری مراحل میں ہیں اور اس مناسبت سے ایک پرانی ویڈیو فوٹیج، جس میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے رہنما منی شنکر ایئر کا پاکستان سے متعلق ایک بیان شامل ہے، دوبارہ گرد ش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں تجربہ کار کانگریسی رہنما منی شنکر ایئر پاکستانیوں کو ”بھارت کا سب سے بڑا اثاثہ” قرار دیتے ہوئے اس بات کی وکالت کرتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے بھی بیشتر رہنما منی شنکر کے خیالات کی حمایت کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کے دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کو پاکستان کے لیے ”نرم” رویہ رکھنے کے طور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button