انٹرنیشنل

رمضان المبارک کا آغاز،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی پیغام جاری کردیا

بھارتی وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے. انہوں نےلکھا کہ سب کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں

نیو دہلی(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کا آغاز،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی پیغام جاری کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پرمسلمانوں کےنام مبارک باد کا پیغام جاری کردیا ہے۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرجاری کردہ پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے. انہوں نےلکھا کہ سب کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں۔

رمضان المبارک کے آغاز پر نریندر مودی کا خصوصی پیغام

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button