انٹرنیشنل

روسی صدر پر ڈرون حملہ، یوکرائنی صدر زیلنسکی نے بڑا بیان داغ دیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر حملہ کے معاملہ پر یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے تردید کر دی کہ ہم نے کسی قسم کا ڈرون حملہ نہیں کیا

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)روسی صدر پر ڈرون حملہ، یوکرائنی صدر زیلنسکی نے بڑا بیان داغ دیا ‘ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہاہے کہ ہم نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر کسی قسم کاڈرون حملہ نہیں کیا۔

فن لینڈ کے دورے کے دوران یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم نے ولادی میر پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہمارے پاس اتنے ہتھیار نہیں، ہم اپنی سرزمین پر لڑتے ہیں اور ہم اپنے گاوں اور شہروں کا دفاع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید کوئی جواز نہیں، حالیہ حملہ واضح طور پر روس کی یوکرین میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی تیاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی نیٹو کے رکن ہیں اور درحقیقت ہم مشترکہ دفاع کی خاطر تعاون کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button