انٹرنیشنل

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ ، شمالی کوریا بھی میدان میں آگیا

روس یوکرین کے خلاف اپنی لڑائی میں غالب رہے گا جسے دوسرے سامراجی قرار دے رہے ہیں: رہنماء شمالی کوریا کم جونگ ان

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی لڑائی میں غالب رہے گا جسے دوسرے سامراجی قرار دے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے کے صدر کے نام لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہم آپ کو، روسی فوج اور روس کے عوام کو عالمی امن کے تحفظ کے لیے ان کی مقدس لڑائی کے لیے نیک تمنائیں بھیجتے ہیں۔ کم نے پیوٹن کو نازی جرمنی کی شکست کی یوم فتح کی سالگرہ کے موقع پر بھی مبارکباد بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ روس اپنی خودمختاری اور خطے کے استحکام کا تحفظ جاری رکھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button