انٹرنیشنل

روس کا کیف پر15 کروز میزائلوں سے حملہ، کتنی اموات ہوئی؟ پتا چل گیا

روسی کروز میزائلوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا' میزائل حملے پر یوکرین کے کئی علاقوں میں ایئر ریڈ کے سائرن بج اٹھے

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) روس کا کیف پر15 کروز میزائلوں سے حملہ، کتنی اموات ہوئی؟ پتا چل گیا ‘ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے 15 کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹم نے تمام روسی کروز میزائل مار گرائے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی کروز میزائلوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میزائل حملے پر یوکرین کے کئی علاقوں میں ایئر ریڈ کے سائرن بج اٹھے۔واضح رہے کہ رواں ماہ یوکرین پر روس کا یہ پانچواں حملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button