انٹرنیشنل

ساتھیوں پرتشدد کیا گیا،جھوٹےمقدمات بنائےگئے،پریانکا گاندھی کا یوپی کےساتھیوں کو پیغام

کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے انتخابی نتائج پر ریاست اتر پردیش کے پارٹی ساتھیوں کے نام پیغام جاری کردیا

اتر پردیش(ویب ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے انتخابی نتائج پر ریاست اتر پردیش کے پارٹی ساتھیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔ پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ یوپی کانگریس کے تمام ساتھیوں کو سلام، آپ جھکے نہیں، رکے نہیں، ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جیل میں ڈالا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈر کے مارے کئی رہنما ساتھ چھوڑ گئے لیکن آپ ڈٹے رہے۔ پریانکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے ہمارے آئین کو بچانے کے پختہ پیغام کو پورے ملک تک پھیلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button