انٹرنیشنل

سعودی عرب:رمضان المبارک کےدوران مساجد کےاندر افطارپرپابندی عائد

وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کردی گئی ۔ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔ امام اور موذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button