انٹرنیشنل

سعودی عرب سے براہِ راست فلائٹ عراق کےشہرنجف پہنچ گئی

پہلی براہِ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے عراق کے نجف ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی

نجف(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہردمام سے براہِ راست فلائٹ عراق کے شہر نجف پہنچ گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے عراق کے لیے براہِ راست پروازوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پہلی براہِ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے عراق کے نجف ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ سعودی میڈیا کے مطابق پرواز ہفتے کو نجف پہنچی۔

اس حوالے سے عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافہ دو طرفہ تعلقات کے تحت، سعودی عرب اور عراق کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دمام سے نجف جانے والی پروازوں کے بعد نجف سے جدہ اور مدینہ کے لیے بھی دیگر پروازیں چلیں گی، اس سہولت سے عراقیوں کے لیے جلد از جلد سعودی عرب پہنچنا ممکن ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button