انٹرنیشنل

سعودی عرب نے عازمین حج پر حیران کُن پابندی لگادی

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے

مکہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے عازمین حج پر حیران کُن پابندی لگادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔ سعودی وزارتِ حج کے مطابق نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا، بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سعودی وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ حدود الحرم کے اردگرد سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button