انٹرنیشنل

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیرتعینات کردیا

فیصل المجفیل کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد شام میں سعودی سفیر تعینات کیا گیا ہے

تہران(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیرتعینات کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فیصل المجفیل کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد شام میں سعودی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔  سال 2012 میں شام میں خانہ جنگی کہ بعد سعودی عرب نے دمشق میں سفارت خانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب میں میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔ شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے  کےشامی صدر ساتھ تعلقات بحالی کیلئے پیشرفت کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button