انٹرنیشنل

سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکی دبائو قبول کرنے سے انکار

اگر ایسا ایک جامع معاہدہ طے پا جائے، جس میں فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کا درجہ شامل ہو، تو مملکت سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتی ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکی دبائو کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایسا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے کہ یورپ ممالک کی بولتی بن ہو گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اگر ایسا ایک جامع معاہدہ طے پا جائے، جس میں فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کا درجہ شامل ہو، تو مملکت سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک پینل سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ہم اس بات پر متفق ہیں کہ علاقائی امن میں اسرائیل کا امن بھی شامل ہے، تاہم یہ صرف فلسطینیوں کے امن کے ذریعے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔” شہزادہ فیصل نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانا ”ایک ایسی چیز ہے، جس پر ہم امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور غزہ کے تناظر میں یہ زیادہ اہم ہے۔اسرائیل متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے اور اگر تیل ابیب سعودی عرب کے ساتھ بھی معمول کے سفارتی تعلقات کا معاہدہ حاصل کر لے، تو اس کے لیے یہ ایک بڑی سفارتی جیت ہو سکتی ہے اور اس سے مشرق وسطی کی جغرافیائی سیاست کے تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button