انٹرنیشنل

سعودی عرب کو خطرناک امریکی ہتھیاروں کی فروخت، اسرائیل بلبلا اٹھا

واشنگٹن آنے والے ہفتوں میں ممکنہ طور پر سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لے گا: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کو خطرناک امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا امکان ہے جس کے بعد اسرائیل بلبلا اٹھا ہے اور پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں معاملے سے واقف شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن پہلے ہی سعودی عرب کو اشارہ دے چکا ہے کہ وہ پابندی ہٹانے کے لیے تیار ہے۔ 2021ء میں عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد، جو بائیڈن نے یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مہم، جس سے شہریوں کا بھاری جانی نقصان ہوا، اور ریاض کے انسانی حقوق کے ریکارڈ بالخصوص 2018ء میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سیاسی مخالف جمال خاشقجی کے قتل پر سخت مقف اپنایا تھا۔

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب جوہری توانائی، سلامتی اور دفاعی تعاون پر معاہدوں کے بہت قریب ہیں، جو کہ ریاض اور اسرائیل کے ساتھ وسیع تر معمول کے معاہدے کا دو طرفہ جزو ہے تاہم اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا براہ راست ان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے سرکاری مواصلاتی دفتر نے فوری طور پر خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button