انٹرنیشنل

سعودی عرب کے عالم دین کا عمران خان کے خلاف فتویٰ، سب حیران رہ گئے

تصویر کے بغیر بھی اپنا سوال پوچھ سکتے تھے، کوئی ایسی تصویر جو تقریبا 8 سال پرانی ہو تو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس سوال کے پیچھے کوئی مذہبی مقصد نہیں بلکہ سیاسی مقصد جڑا ہے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مشہور عالم دین نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کون سا فتویٰ جاری کیا؟ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارف نے سعودی عالم عاصم الحکیم سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سجدہ کرتے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا کسی صوفی بزرگ کے مزار پر جاکر سجدہ کرنا شرک میں آتا ہے؟ عاصم الحکیم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ آپ اس تصویر کے بغیر بھی اپنا سوال پوچھ سکتے تھے، کوئی ایسی تصویر جو تقریبا 8 سال پرانی ہو تو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس سوال کے پیچھے کوئی مذہبی مقصد نہیں بلکہ سیاسی مقصد جڑا ہے ۔ساتھ ہی اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنا سوال اسلامی احکامات کی معلومات حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ گرا ہوا سیاسی بیان دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

عاصم الحکیم نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ انفرادی طور پر تکفیر کرنا خوارج کی خصوصیات میں سے ہے کیونکہ ایسی تکفیر اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ شرائط پوری نہ ہو جائیں اور رکاوٹیں دور نہ ہو جائیں، جبکہ وہ اِس شخص پر لاگو نہیں ہوتیں۔الحکیم نے مزید لکھا کہ آپ کو خوفِ خدا ہونا چاہیے اور جب آپ کسی سے نفرت کرتے ہیں تو ایک مرد کی طرح لڑیں اور ایسے سستے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔ عاصم الحکیم نے کہا کہ اپنی جماعت کی حمایت کے لیے اسلامی احکامات کا استعمال کرنے کی کوشش کرہے ہیں جب کہ آپ خود بھی اسلام مذہب کے بارے میں نہیں جانتے اور نہ اسلام کی پرواہ کرتے نا ملک کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button