انٹرنیشنل
سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کیلئے کونسی نئی ہدایت جاری کر دی؟ جانئیے
سعودی وزارت صحت کی عازمین حج کوحفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کر دی جبکہ حج پرمٹ 15شوال سے جاری ہوں گے

جدہ (انٹر نیوز)سعودی وزارت صحت نے تمام عازمین حج کولازمی حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے۔ اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسی نیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے۔حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔