انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےدورہ پاکستان کےبعد اپنا دورہ جاپان بھی ملتوی کردیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے والد اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شدید علالت کی وجہ سے اپنی تمام تر اندرونی اور بیرون ملک مصروفیات ترک کردی ہیں

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےدورہ پاکستان کےبعد اپنا دورہ جاپان بھی ملتوی کردیا ۔بتایا گیا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےاپنےوالد اورسعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی شدید علالت کی وجہ سےاپنی تمام تراندرونی اوربیرون ملک مصروفیات ترک کردی ہیں واضح ہوکہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلاہیں۔خبرایجنسی کےمطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزکا جدہ میں قصرالسلام کےرائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اوروہ جدہ کےالسلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔ایوان شاہی کی جانب سےجاری بیان میں شاہ سلمان کےپھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔ایوان شاہی کا کہنا ہےکہ طبی ٹیم نےاینٹی بائیوٹکس کےکورس پرمشتمل علاج تجویزکیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button