انٹرنیشنل
سوڈان کشیدگی، امریکی صدر بائیڈن کا بڑا اعلان، سب حیران و پریشان
سوڈان میں پرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں' سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی،بائیڈن

واشنگٹن (مانٹیرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ سوڈان میں پرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوڈان کی کشیدگی جمہوری حکومت کے عوامی مطالبے کے ساتھ غداری ہے، سوڈان میں جاری کشیدگی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔