انٹرنیشنل

سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی، سعودی عرب ایکشن میں آگیا

انتہاء پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنا رواداری کی اقدار کے منافی ہے اور یہ نفرت، تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دیتا ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی، سعودی عرب ایکشن میں آگیا اور بیان دیا کہ ایسے گھناؤنے کام کا کوئی جواز قبول نہیںہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری توہین مذہب کے واقعات کے سدباب کے لیے اپنی بھرپور توانیاں صرف کرے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انتہاء پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنا رواداری کی اقدار کے منافی ہے اور یہ نفرت، تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دیتا ہے۔ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو بار بار جلانا تشویشناک ہے۔ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مذہبی منافرت کا مقابلہ کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی منظوری کا منتظر ہے۔ عالمی برادری اور تنظیموں کو ایسے جارحانہ واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button