انٹرنیشنل

کشمیریوں کی لوک سبھا الیکشن میں دبنگ انڑی،ووت فرشتوں نے ڈالے،بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی

انڈین الیکشن کے دوران انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے ووٹنگ میں عوام کی تاریخی شمولیت اور ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی

نیو دہلی(ویب ڈیسک)کشمیریوں کی لوک سبھا الیکشن میں دبنگ انڑی،ووت فرشتوں نے ڈالے،بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی۔ انڈین الیکشن کے دوران انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے ووٹنگ میں عوام کی تاریخی شمولیت اور ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی تجزیہ کار شکوک وشہبات اظہار کرنے لگے ہیں۔

چند سال قبل انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیرمیں جب بھی الیکشن ہوتے تھے تو بیشتر پولنگ مراکز پر اِکا دُکا ووٹر ہی نظر آتے تھے لیکن مئی کے دوران کشمیر کے سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور راجوری خطے کی تین پارلیمانی نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ شرح کے چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

ماضی میں مسلح شورش، علیحدگی پسندوں کی بائیکاٹ مہم اور آئے روز ہلاکتوں کے بیچ ہونے والے انتخابات میں عام لوگ الیکشن کو بہت کم اہمیت دیتے تھے لیکن اس بار کے انتخابات 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والی پہلی سیاسی سرگرمی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر کی سیٹ پر 40 فیصد، بارہمولہ کی سیٹ پر 60 فیصد اور اننت ناگ کی سیٹ پر بھی 53 فیصد سے زیادہ ووٹنگ شرح ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button