انٹرنیشنل

شکست کی تلوارلٹکنےلگی،بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سےپاکستان پرگولا باری میں تیزی آگئی

پاکستان اور انڈیا میں انتخابات سے قبل ایک دوسرے کے خلاف بات کرنا یا اس حوالے سے مخالف جماعت کے امیدواروں کو ہدف تنقید بنانا ایک عام بات ہے

نیو دہلی(ویب ڈیسک)شکست کی تلوارلٹکنےلگی،بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سےپاکستان پرگولا باری میں تیزی آگئی، پاکستان اور انڈیا میں انتخابات سے قبل ایک دوسرے کے خلاف بات کرنا یا اس حوالے سے مخالف جماعت کے امیدواروں کو ہدف تنقید بنانا ایک عام بات ہے۔ اب انڈیا میں جاری پارلیمانی انتخابات میں پاکستان کا ذکر ایک بار پھر سے ہو رہا ہے اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اپوزیشن جماعت کانگریس کو جارحانہ انداز میں پاکستان سے جوڑ رہے ہیں۔ ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کے رہنما اب مخالف جماعت کانگریس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ اکثر پاکستان کو انڈین مسلمانوں کے لیے ایک پراکسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور ایسا بی جے پی کے ووٹروں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے سات مرحلوں میں سے دو مرحلے ہو چکے ہیں، لیکن ووٹرز ٹرن آؤٹ شرح گذشتہ انتخابات سے کم رہا، جس کی وجہ سے کچھ مبصرین کا قیاس ہے کہ آیا ووٹروں میں بی جے پی کو لے کر، جو کہ تیسری بار اقتدار میں واپسی کے لیے کوشاں ہے، شاید کم تجسس پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button