انٹرنیشنل

طیارہ حادثہ، ملاوی کے نائب صدر سمیت 10افراد ہلاک، ملبہ دریافت

طیارے کے ملبے کو ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے جنگل میں دریافت کیا گیا' افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طورپر گر کر تباہ ہوگیا ہے

افریقہ (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سالوس کلاس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ طیارے میں سوار مزید 10افراد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افریقہ کے ملک ملاوی کے صدر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ دریافت کرلیا ہے اور اس پر سوار کوئی فرد زندہ نہیں بچ سکا۔ طیارے کے ملبے کو ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے جنگل میں دریافت کیا گیا۔ افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طورپر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر Paul Valentino Phiri نے بتایا تھا کہ نائب صدر سالوس کلاس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا ہے، مگر ابھی تک اسے دریافت نہیں کیا جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاوی کے نائب صدر سالوس کلاس کے طیارے میں مزید 10افراد بھی سوار تھے اور وہ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button