انٹرنیشنل

علیحدگی پسند تحریکیں، کیا بھارت کئی حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے؟

چندر بابو نائڈو اور نتیش کمار دونوں اپنی اپنی ریاستوں یعنی آندھرا پردیش اور بہار کے لیے خصوصی درجے مطالبہ کے ساتھ ذات برادری کی بنیاد پر مردم شماری کرانا بھی چاہتے ہیں

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چلنے والی علیحدگی پسند تحریکوں سے کیا آنے والے دنوں میں بھارت کئی حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چندر بابو نائڈو اور نتیش کمار دونوں اپنی اپنی ریاستوں یعنی آندھرا پردیش اور بہار کے لیے خصوصی درجے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نتیش کمار کا مطالبہ ذات برادری کی بنیاد پر مردم شماری کرانا بھی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کا معاملہ، چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کو ختم کرنا اور دیگر کئی ایشوز ہیں جن پر حلیف جماعتوں کے ساتھ عدم اتفاق پیدا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کابینہ میں اقلیتی برادریوں سے پانچ وزرا کو شامل کیا گیا ہے لیکن ان میں سب سے بڑی اقلیت مسلمان سے کوئی بھی نہیں ہے۔ بی جے پی نے کیرالہ کے ملاپورم سے عبد السلام کو ٹکٹ دیا تھا۔ وہ اس کے واحد مسلم امیدوار تھے اور وہ ہار گئے ہیں۔ اس طرح بی جے پی میں نہ کوئی مسلم ایم پی ہے اور نہ ہی حکومت میں کوئی مسلم وزیر۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button