انٹرنیشنل

غزہ آپریشن میں ہلاک ہونیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟

غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی' موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فوجی آپریشن کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوج ہلاک ہونے کے بعد 17 اکتوبر سے لیکر اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 406تک جا پہنچی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 406 ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔ ترجمان اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر ڈالا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے تقریب پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button