انٹرنیشنل

غزہ: اسرائیلی حملے میں مزید 6 فلسطینی شہید

غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 31 سے زائد ہوگئی ہے۔

غزہ(ویب ڈیسک) غزہ کے شہر خان یونس کے قریب اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 31 سے زائد ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 10 ہزار 569 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button