انٹرنیشنل

غزہ : اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری،مہاتیرمحمد نے امریکی صدرکو آڑے ہوتھوں لےلیا

سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان مضحکہ خیز ہے

ملائیشیا (ویب ڈیسک)سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ مہاتیر محمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ملائیشیا کے رہنما نے لکھا ہے کہ اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم تل ابیب کے لیے امریکی حمایت سے ہوئے۔

مہاتیر محمد نے لکھا کہ امریکا اگر اسرائیل کی حمایت اور فوجی امداد روکتا تو فلسطینیوں کا قتلِ عام نہ ہوتا۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت کو سامنے آ کر سچ بتانے کی ضرورت ہے، اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشت گرد ہیں اور امریکا دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button