انٹرنیشنل

غزہ :فلسطینی خاتون صحافی کوگرفتارکرلیا گیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر توبس سے فلسطینی خاتون صحافی کو گرفتار کر لیا

غزہ(ویب ڈیسک)غزہ :فلسطینی خاتون صحافی کوگرفتارکرلیا گیا، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر توبس سے فلسطینی خاتون صحافی کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مذکورہ فلسطینی خاتون صحافی سمیہ جوابریح 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ خاتون صحافی کو توبس میں الفارع کیمپ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے فتح پارٹی کے رہنما رفت اولیان کو ٹی وی پر لائیو انٹرویو کے دوران گرفتار کیا تھا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فتح رہنما مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر میں میڈیا کو لائیو انٹرویو دے رہے تھے۔  عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپوں کے دوران فلسطینی حکومت کے 1 مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق رام اللّٰہ میں ایک چھاپے میں ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button