انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی مظالم ، جو بائیڈن کی صدارت خطرے میں پڑگئی

آئندہ صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کے خواہاں امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی آ گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر جو بائیڈن کی صدارت خطرے میں پڑ گئی، نئے سروے کے مطابق آئندہ صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کے خواہاں امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی آ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کی جانب سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرزِ عمل کو 70 فی صد ووٹروں نے مسترد کر دیا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بھی صدر بائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے۔

سروے نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت ان کے عہدِ صدارت کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے سروے میں 18 سے 34 سال کے افراد نے حصہ لیا، امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جو بائیڈن بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی پھر سے حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button