انٹرنیشنل

غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی، اسرائیلی صدر کا بیان بھی سامنے آگیا

ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں: اسرائیلی صدر کا غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کے دوران جنگ بندی کا اشارہ

اسرائیل(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے جبکہ غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی صدر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر نے جنگ بندی کا اشارہ غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ مصری حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button