انٹرنیشنل

غزہ میں بدترین مظالم،طلباء کا اسرائیل کے خلاف احتجاج رنگ لےآیا

کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا

کوپن ہیگن (ویب ڈیسک)ڈنمارک کے طلباء کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روکیں گے۔ڈنمارک میں طلباء نے مئی کے شروع میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ احتجاجی کیمپ لگائے تھے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طلباء کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button