انٹرنیشنل

غزہ میں سیزفائر،حماس کا عدم اطمنان کا اظہار

امریکی صدر جوبائیڈن کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہارکیا گیا ہے

غزہ(ویب ڈیسک)غزہ میں سیزفائر،حماس کا عدم اطمنان کا اظہار، حماس کےعہدیدارکی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہارکیا گیا ہے۔ حماس کے عہدیدار نے خبرایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ قبل از وقت ہے۔ حماس عہدیدار کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے ابھی بھی بڑے خلاء موجود ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں سیزفائر آئندہ پیر تک متوقع ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا ہم سیزفائر معاہدے کے قریب ہیں۔ جوبائیڈن کے مطابق غزہ میں سیزفائر معاہدہ ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button