انٹرنیشنل

غزہ پٹی پر قبضہ ، اسرائیلی وزیراعظم نے حکم دیدیا

انٹرویو میں کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کےلیے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا۔

تل ابیب(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر قبضے کے ارادے ظاہر کردیے۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کےلیے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران غزہ جنگ میں جزوی وقفے پر بات چیت ہوئی۔ ادھر حماس کے القسام بریگیڈ کا لبنان سے اسرائیلی شہر حیفا پر سولہ راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے پانچ ٹینک تباہ کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button