انٹرنیشنل

غزہ کا بحران،سعودی وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ہنگامی رابطہ

سعودی عرب کے وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان نےامریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے

ریاض(ویب ڈیسک)غزہ کا بحران،سعودی وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ہنگامی رابطہ ہو گیا جس میں غزہ میں اسرائیلی حملے روکنے کے لئے بات چیت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان نےامریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق اس دوران غزہ کے بحران کےحل کے لیے امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا گیا، سعودی وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے اور جنگ بندی اور انسانی امداد کی کوششوں کی تائید کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینی بحران کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button