انٹرنیشنل

غزہ کی صورت حال،عرب رہنماؤں کا سربراہی اجلاس آج بحرین میں ہوگا؟

سربراہی اجلاس آج بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہو رہا ہے، جس میں اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

منامہ(ویب ڈیسک) غزہ کی صورت حال،عرب رہنماؤں کا سربراہی اجلاس آج بحرین میں ہوگا؟غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب رہنماؤں کا ایک سربراہی اجلاس آج بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہو رہا ہے، جس میں اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھر غزہ پٹی میں فوری فائر بندی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے نومبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بائیس رکنی عرب لیگ کے سربراہان ایک جگہ جمع ہو رہے ہیں۔

جدہ منعقدہ سربراہی اجلاس میں ان رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ”وحشیانہ‘‘ اقدامات کی مذمت کی تھی لیکن خطے میں بڑھتے ہوئے غصے اور فلسطینی کاز کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت کے باوجود اسرائیل کے خلاف تعزیری، اقتصادی اور سیاسی اقدامات کی منظوری دینے سے گریز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button