انٹرنیشنل

غزہ یا اسرائیل میں امریکی افواج،نائب امریکی صدر کا یوٹرن

کمالہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)غزہ یا اسرائیل میں امریکی افواج،نائب امریکی صدر کا یوٹرن، امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیرِ غور ہے کہ کسی خاص مدت کے لیے اسرائیل یا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی تحفظ، سلامتی اور خودارادیت کے مساوی اقدامات کے مستحق ہیں۔  کمالہ ہیرس کا کہنا ہے کہ جنگی اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے، انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button