انٹرنیشنل

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،پریانکا گاندھی نے بھی آواز اُٹھا دی

کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔

نیودہلی(ویب ڈیسک)فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،پریانکا گاندھی نے بھی آواز اُٹھا دی، بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر پریانکا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام کیا گیا جن میں تقریباً 5 ہزار بچے شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔ پریانکا گاندھی نے لکھا کہ نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button