انٹرنیشنل

فلسطینیوں کی نسل کشی؛ برازیل نےاسرائیل سے سفیر واپس بلالیا

برازیل کے صدر لو لا دا سیلوا نے غزہ میں اسرائیل کے کردار کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولاکاسٹ سے تشبیہ دی تھی

برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر لو لا دا سیلوا نے غزہ میں اسرائیل کے کردار کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولاکاسٹ سے تشبیہ دی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

اس بیان پر اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیلی صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیلی صدر کے بیان واپس لینے تک انھیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button