انٹرنیشنل

فلسطین میں سعودی سفیر کی تقرری

نائف السدیری فلسطین میں غیر اقامت پذیر (نان ریزیڈنٹ) سفیر کے فرائض سرانجام دیں گے

ریاض(ویب ڈیسک) فلسطین میں سعودی سفیر کی تقرری،رپوڑتس کے مطابق سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین کیلئے اپنا سفیرمقررکردیا۔ نائف السدیری فلسطین میں غیر اقامت پذیر (نان ریزیڈنٹ) سفیر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ صدر محمود عباس کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی نے سعودی سفیر نائف السدیری کی اسناد وصول کیں۔ نائف السدیری اردن میں سعودی عرب کے سفیر ہیں جنہیں سعودی حکومت نے فلسطین کیلئے غیر اقامت پذیر سفیر اور قونصل جنرل کا عہدہ بھی دے دیا ہے۔

سفیر نائف السدیری نے اپنی سفارتی اسناد اردن میں قائم فلسطینی سفارتخانے میں صدارتی مشیر ماجدی الخالدی کو پیش کیں۔ فلسطین کے صدارتی مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے فلسطین میں نان ریزیڈنٹ سفیر کا تعینات کیا جانا دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور اقوام کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور قیادت کی طرف سے سعودی عرب کے اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button