انٹرنیشنل
فلسطین میں ظلم و بربریت،ایرانی سپریم لیڈرکی مغربی دنیا پرکڑی تنقید
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے۔
غزہ (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطین میں ظلم و بربریت پر مغرب کے دُہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔امریکا نےغزہ میں بمباری بند کرنے کی قرارداد کو ڈھٹائی سے ویٹو کردیا، مغربی رہنما اوپر سے مہربان اندر سے خون کے پیاسے بھیڑیے ہیں۔
یادرہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے۔