انٹرنیشنل

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنےکی قرارداد منظور

یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے قرار داد کثرت رائے سے منظور کی۔

ناروے(ویب ڈیسک) ناروے نے فلسطین کو علیحدہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے قرار داد کثرت رائے سے منظور کی۔ مذکورہ بل حکومتی اتحاد نے دیگر چھوٹی جماعتوں کے پُرزور مطالبے پر پیش کیا جس میں فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فلسطین کو ایک علیحدہ اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار رہے اور بغیر کسی شرط کے امن معاہدے کو یقینی بنائے، اس سے امن کے قیام پر مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئس لینڈ، سوئیڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سن شیز جو حال ہی میں برسرِ اقتدار آئے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کریں گے۔ اسپین کے علاوہ ایک اور یورپی ملک بیلجیئم نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button