انٹرنیشنل
فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے شوہر سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟
فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر مارکس رائکونن سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے،دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
ہیلسنکی (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے شوہر سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر مارکس رائکونن سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے،دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔جوڑے کی جانب سے طلاق کی اطلاع انسٹاگرام پر دی گئی۔سانا مارین 2019میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں اور2020میں انہوں نے مارکس رائکنن سے شادی کی،دونوں کی 5سال کی بیٹی بھی ہے۔