انٹرنیشنل

فوج کی باغیوں سے جھڑپوں کے بعد 43 فوجی اہلکار بھارت میں داخل

فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران میانمار کے 43 فوجی اہلکار فرار ہو کر بھارتی ریاست میزورام میں داخل ہو گئے

میانمار(ویب ڈیسک) میانمار کے سرحدی علاقے میں فوج کی باغیوں سے جھڑپوں کے بعد 43 فوجی اہلکار بھارت میں داخل ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران میانمار کے 43 فوجی اہلکار فرار ہو کر بھارتی ریاست میزورام میں داخل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میانمار کے فوجی اہلکاروں نے خود کو بھارتی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ میزورام پولیس کے مطابق میانمار کے فوجی اہلکاروں کو واپس بھیجنے سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایت کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button