انٹرنیشنل

لیبیا،انسانی سمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپے، 385 پاکستانی بازیاب

پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن سمگلروں نے حراست میں لے کر رہائی کے لئے تاوان طلب کیا تھا: حکام

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیوز) لیبیا میں انسانی سمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالئے گئے ان کو افراد کو قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں انسانی سمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرائے گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو قریبی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن سمگلروں نے حراست میں لے کر رہائی کے لئے تاوان طلب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button