انٹرنیشنل

ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند ہوئے تو…؟ ترک صدر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں: ترکیہ صدر طیب اردوان کی فلسطینی صدر محمود عیاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرن

ترکیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے گئے تو یہ اسرائیل کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔ترکیہ صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button