انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری,وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی

متحدہ عرب امارات کےصدر نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات  نےپاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی جسے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی  قراردیا جارہاہے ۔  وزیرِاعظم محمد شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم نےمتحدہ عرب امارات کےصدر کےساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اورشیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پرتعزیت کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی،  وزیرِ اعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کےصدر نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وزیرِ اعظم  شبہاز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button