انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات کی جیت،فلسطین کے بعد آزاد کشمیرکی خود مختاری کےحق میں قرارداد لانے کے امکانات بڑھ گئے

۔ جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد یواے ای کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسکے حق میں 143 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ سمیت 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی

واشنگٹن (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی جیت،فلسطین کے بعد آزاد کشمیرکی خود مختاری کےحق میں قرارداد لانے کے امکانات بڑھ گئے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطین کو آزاد و خود مختار ریاست قرار دینے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی قرارداد گزشتہ دنوں بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد یواے ای کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسکے حق میں 143 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ سمیت 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ یہ قرارداد علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے معاملے میں یقیناً ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔اسکی بنیاد پر اب دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھی یقیناً اقوام متحدہ پر دباﺅ آئیگا۔ اگر اقوام متحدہ آزاد فلسطینی ریاست اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو جائے تو کسی بھی ملک کے توسیع پسندانہ عزائم علاقائی اور عالمی امن کو تاراج کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button