انٹرنیشنل

مسئلہ فلسطین، یورپی یونین کا اسرائیل اور امریکا کا ساتھ دینے سے صاف انکار

یورپی ملک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ' اسرائیل نے اس فیصلے کو گمراہ کن قرار دے دیا

آئرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر یورپی یونین نے بھی اسرائیل اور امریکا کا ساتھ دینے سے صاف صاف انکار کر دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش حکومت نے بھی آج اپنے اس ارادے کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہت جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مزید ممالک اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ علاوہ ازیں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ فیصلہ اسرائیل کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی حماس کے حق میں ہے، ہمارا یہ فیصلہ صرف اور صرف امن کے حق میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button